5 اکتوبر، 2021، 9:33 AM

پاکستان کا ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان کا ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار

اقوامِ متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان ممکنہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ جنرل اسمبلی کی اسلحے اور بین الاقوامی سلامتی کے معاملات سے متعلق فرسٹ کمیٹی سے خطاب میں اقوامِ متحدہ میں پا کستان کے مستقل مندوب منیر اکرام نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل اور دونوں ملکوں کے درمیان روایتی، جوہری اور اسٹریٹجک فوجی توازن کو برقرار رکھ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیریوں اور اپنی 20 کروڑ مسلم اقلیت پر وحشیانہ تسلط جاری رکھا ہے، پاکستان اور دیگر پڑوسیوں کے خلاف بھارت ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔ منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کو ہتھیار دینے والی ریاستوں کو علم ہونا چاہیے کہ 70 فیصد بھارتی ہتھیار اور افواجِ پاکستان کے خلاف تعینات ہیں،جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام پاکستان اور بھارت میں تنازعات کے حل سے ہو سکتا ہے۔

News ID 1908406

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha